صدر، وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے حملے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تشدد کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
صدر سیکرٹریٹ پریس ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حملے میں جانی نقصان پر دلی تعزیت بھی کی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو انتخابی ریلی میں گولی مار دی گئی تھی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایک چونکا دینے والا عمل ہے، میں سیاست میں ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔ سابق صدر کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کی خواہش کرتے ہیں ۔
Just learnt that former President Trump was shot at an election rally.
This is a shocking development. I condemn all violence in politics.
Wish the former President swift recovery and good health.— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 14, 2024