Thursday, December 12, 2024
Homeامریکہٹرمپ ریپبلکن نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے ملواکی پہنچ گئے،ٹرمپ کو...

ٹرمپ ریپبلکن نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے ملواکی پہنچ گئے،ٹرمپ کو آج صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا

Published on

ٹرمپ ریپبلکن نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے ملواکی پہنچ گئے،ٹرمپ کو آج صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قاتلانہ حملے میں محفوظ رہنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے ملواکی پہنچ گئے، جہاں پارٹی کی جانب سے ٹرمپ کو باضابطہ امریکی صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنسلوینیا میں منعقد ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بچ جانے والے سابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی پہنچ گئے ہیں۔

ریپبلکنز 15 سے 18 جولائی تک ملواکی میں ہونے والے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پارٹی کے باضابطہ صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حکام کے مطابق اس کنونشن میں تقریباً 50 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے، تاہم گزشتہ روز ٹرمپ پر حملے کے بعد اس تعداد میں سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے کمی آسکتی ہے، لیکن کنونشن کے مقام پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ کنونشن میں 2400 ریپبلکن نمائندے شرکت کریں گے، جو باضابطہ طور پر پارٹی کے صدارتی امیدوار اور نائب صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا اعلان کریں گے، علاوہ ازیں، دنیا بھر سے ہزاروں صحافی اس کنونشن کی کوریج کے لیے موجود ہوں گے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک اپنے نائب سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا، تاہم اس کنونشن کے بعد ریپلکن کے نائب صدارتی امیدوار کا نام بھی سامنے آجائے گا۔

سابق امریکی صدر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے اپنا شیڈول تبدیل کرنے پر غور کیا ہے لیکن وہ انتخابی مہم میں خلل ڈالنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اب پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے کہ اس دوران اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور گولی سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

Latest articles

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار کرکٹر محمد رضوان اور شاہین...

بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

بی بی ایل 14:اسٹوئنس میلبورن اسٹارز کے کپتان مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مارکس اسٹوئنس کو آئندہ بگ بیش لیگ ...

سیلز کی بدولت، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو7 وکٹ سے...

More like this