صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کو طلب کرلیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی2024 بروز پیرطلب کر لیا ہے.
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ،ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کے مطابق صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا پانچواں اجلاس ہو گا۔