Monday, July 15, 2024
پاکستاندہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،عارف علوی

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر میں پاک فوج کے قافلے پر دہشتگردوں کےحملے کی شدید مذمت کی جبکہ میانوالی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے گوادر حملے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی.
صدر پاکستان نے میانوالی میں ٹریننگ ائیر بیس پر حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔

دیگر خبریں

Trending

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ چین سے ناراض، اپنا...

0
بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ چین سے ناراض، اپنا دورہ چین مختصر کر کے ڈھاکہ لوٹ آئیں: رپورٹ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ...