Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

نئےکوچ ویتر پریرا کی قیادت میں وولوز کا کامیاب آغاز، لیسٹر کو 3-0 سے شکست

1 minute read
Premier League: Wolverhampton defeats Leicester 3-0

Premier League: Wolverhampton defeats Leicester 3-0 Photo-Reuters

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وولور ہیمپٹن وانڈررز کے نئے پرتگالی کوچ ویتر پریرا نے اپنے پریمیئر لیگ کے سفر کا شاندار آغاز کیا، جب ان کی ٹیم نے لیسٹر سٹی کو 3-0 سے شکست دے کر ریلیگیشن زون سے باہر نکلنے کی امیدیں روشن کر دیں۔

ویتر پریرا، جنہیں جمعرات کو گیری او نیل کی جگہ مقرر کیا گیا تھا، نے اپنی پہلے ہی میچ میں ٹیم میں چار اہم تبدیلیاں کیں۔ ان تبدیلیوں میں پرتگالی کھلاڑی گونکالو گوڈس اور روڈریگو گومز شامل تھے، جنہوں نے میچ کے ابتدائی 36 منٹ میں ہی اپنے انتخاب کو درست ثابت کر دیا اور گول کر کے وولوز کو برتری دلائی۔

Vitor Pereira gets off to a winning start as Wolves triumph 3-0 at Leicester
Vitor Pereira gets off to a winning start as Wolves triumph 3-0 at Leicester
Photo-Reuters

ٹیم کے ٹاپ اسکورر میتھیس کنہا نے لیسٹر کے دفاع کی کمزوریوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہاف ٹائم سے پہلے سیزن کا اپنا نواں گول کر کے وولوز کی برتری 3-0 کر دی۔

لیسٹر سٹی کے مینیجر روڈ وین نیسٹلروئے نے ہاف ٹائم کے فوراً بعد دو تبدیلیاں کیں، لیکن اس کے باوجود ٹیم کو کوئی فائدہ نہ پہنچ سکا۔ میزبان ٹیم نے دوسرے ہاف میں کوئی خاص خطرہ پیدا نہیں کیا، اور وولوز نے اپنی برتری آخر تک برقرار رکھتے ہوئے آسانی سے میچ جیت لیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویتر پریرا نے بی بی سی ریڈیو کو بتایا کہ:
“مجھے یقین ہے کہ ہم پریمیئر لیگ میں رہیں گے اور ہم آج سے بھی بہتر کھیل پیش کریں گے۔” انہوں نے اپنی ٹیم کی جذبے اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “آج ٹیم نے وہ جذبہ دکھایا جو وولوز کے مداح دیکھنا چاہتے ہیں۔”

اس جیت کے ساتھ وولوز نے اپنے پچھلے چار میچوں میں شکست کے سلسلے کو توڑ دیا اور ریلیگیشن زون سے صرف دو پوائنٹس کے فاصلے پر آ گئے ہیں، جبکہ لیسٹر کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، جو پہلے ہی زون سے صرف ایک قدم اوپر ہیں۔

premier league standings
premier league standings

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو فٹبال اقوام متحدہ پریمیئر لیگ فٹبال فٹبال اپڈیٹ کھیل کھیل کی اردو خبر لیسٹر سٹی فٹ بال کلب وولور ہیمپٹن وانڈررز فٹبال کلب

Post navigation

Previous: بابر اعظم نے میچ وننگ پرفارمنس کے بعد صائم ایوب کو ’چیتا‘ قرار دیدیا
Next: ایف جی/دین پولو نے ڈائمنڈ پینٹس کو شکست دے کر، پیٹرنز ایبک پولو کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

PSL 11: Lahore Qalandars start with a win by defeating new team Hyderabad Kingsmen by 69 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا نئی ٹیم حیدرآباد کو 69 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز

یہ بھی پڑہیے

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.