Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

لیور پول کا پریمیئر لیگ میں ناقابل شکست سفر جاری، مانچسٹڑ یونائیٹڈ کو شکست

1 minute read
Premier League: Liverpool beat Manchester United 3-0

Premier League: Liverpool beat Manchester United 3-0

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول اور مانچسٹر یونائیٹڈ مدِمقابل تھے جہاں‌لیور پول نے اپنے نئے مینیجر، آرنے سلاٹ کی قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور اولڈ ٹریفورڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دی۔

لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے مقابلے میں بہت بہتر کھیلا جس وجہ سے یونائیٹڈ کے مینیجر ایرک ٹین ہیگ کو مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ پچھلے سیزن میں ایف اے کپ جیتنے کے باوجود، ٹین ہیگ موسم گرما کے دوران تنقید میں رہے تاہم وہ ایک نیا معاہدہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ لیکن، لیورپول کے خلاف یہ خراب کارکردگی ان کی پوزیشن کو دوبارہ سوالیہ نشان بنا سکتی ہے۔ دوسری جانب لیور پول کے منیجر سلاٹ نے جورجین کلوپ سے عہدہ سنبھالنے کے بعد ثابت کیا کہ لیور پول کواچھے سے سنبھال سکتے ہیں ۔ کیونکہ لیور پول نے بغیر کسی گول کے لگاتار تین پریمیئر لیگ گیمز جیتے ہیں۔ یہ تازہ ترین کامیابی سلاٹ کے تحت ان کی اب تک کی بہترین کارکردگی تھی۔

Liverpool maintained their flawless start under new manager Arne Slot
Liverpool maintained their flawless start under new manager Arne Slot
Photo-AFP

پہلے ہاف میں لیورپول کے ٹرینٹ الیگزینڈر-آرنلڈ نے گول کیا، لیکن وہ آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ لیکن اس سے لیور پول کے حوصلے پست نہیں ہوئے کیونکہ کچھ ہی دیر بعد لوئس ڈیاز نے ہاف ٹائم سے پہلے دو تیز گول کر کے کھیل میں لیور پول کو مضبوط برتری دلا دی۔
 Díaz and Salah Inspire One-Sided Old Trafford Win
Díaz and Salah Inspire One-Sided Old Trafford Win

اس کے بعد محمد صلاح نے حسب توقع 56 منٹ بعد گول کیا جوکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف 15 میچوں میں ان کا 12 واں گول تھا۔ اس نے ڈومینک سوبوسزلائی سے پاس حاصل کیا اور پھر گول کیپر آندرے اونانا کے دفاع کو ناکام بناتے ہوئے گول کیا۔
 Misery for Manchester United as Liverpool win 3-0 at Old Trafford
Misery for Manchester United as Liverpool win 3-0 at Old Trafford

اگرچہ میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے پاس گول کرنے کے کچھ مواقع تھے،جیسا کہ تر جوشوا زرکزی کی طرف سے، لیکن لیورپول نے بغیر کسی پریشانی کے کھیل کو کنٹرول کیا اور مانچسٹڑ یونائیٹڈ کو 3-0 سے بآسانی شکست دی اور ساتھ ہی یہ واضح کیا کہ وہ بہتر ٹیم ہیں، جس نے منیجر ٹین ہیگ کی قیادت پر مزید دباؤ ڈال دیا۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو فٹبال اردو کھیل پریمیئر لیگ فٹبال اپڈیٹ کھیل کھیل کی اردو خبر لیور پول فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب

Post navigation

Previous: آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کا انتخاب: برطانوی اخبار کی عمران خان پر تنقید
Next: چیف جسٹس نے کہا ہے کہ انہیں کوئی ایکسٹینشن قبول نہیں، رانا ثنا اللہ

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Asian Games 2026: PCB announces 15-member national squad-PCB
  • کھیل

ایشین گیمز 2026: پی سی بی کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان،صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر

Pakistani-born Zidan Iqbal's participation in the FIFA World Cup-X
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد زیدان اقبال کی شرکت

یہ بھی پڑہیے

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.