اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول اور مانچسٹر یونائیٹڈ مدِمقابل تھے جہاںلیور پول نے اپنے نئے مینیجر، آرنے سلاٹ کی قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور اولڈ ٹریفورڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دی۔
لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے مقابلے میں بہت بہتر کھیلا جس وجہ سے یونائیٹڈ کے مینیجر ایرک ٹین ہیگ کو مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ پچھلے سیزن میں ایف اے کپ جیتنے کے باوجود، ٹین ہیگ موسم گرما کے دوران تنقید میں رہے تاہم وہ ایک نیا معاہدہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ لیکن، لیورپول کے خلاف یہ خراب کارکردگی ان کی پوزیشن کو دوبارہ سوالیہ نشان بنا سکتی ہے۔ دوسری جانب لیور پول کے منیجر سلاٹ نے جورجین کلوپ سے عہدہ سنبھالنے کے بعد ثابت کیا کہ لیور پول کواچھے سے سنبھال سکتے ہیں ۔ کیونکہ لیور پول نے بغیر کسی گول کے لگاتار تین پریمیئر لیگ گیمز جیتے ہیں۔ یہ تازہ ترین کامیابی سلاٹ کے تحت ان کی اب تک کی بہترین کارکردگی تھی۔
پہلے ہاف میں لیورپول کے ٹرینٹ الیگزینڈر-آرنلڈ نے گول کیا، لیکن وہ آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ لیکن اس سے لیور پول کے حوصلے پست نہیں ہوئے کیونکہ کچھ ہی دیر بعد لوئس ڈیاز نے ہاف ٹائم سے پہلے دو تیز گول کر کے کھیل میں لیور پول کو مضبوط برتری دلا دی۔
اس کے بعد محمد صلاح نے حسب توقع 56 منٹ بعد گول کیا جوکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف 15 میچوں میں ان کا 12 واں گول تھا۔ اس نے ڈومینک سوبوسزلائی سے پاس حاصل کیا اور پھر گول کیپر آندرے اونانا کے دفاع کو ناکام بناتے ہوئے گول کیا۔
اگرچہ میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے پاس گول کرنے کے کچھ مواقع تھے،جیسا کہ تر جوشوا زرکزی کی طرف سے، لیکن لیورپول نے بغیر کسی پریشانی کے کھیل کو کنٹرول کیا اور مانچسٹڑ یونائیٹڈ کو 3-0 سے بآسانی شکست دی اور ساتھ ہی یہ واضح کیا کہ وہ بہتر ٹیم ہیں، جس نے منیجر ٹین ہیگ کی قیادت پر مزید دباؤ ڈال دیا۔