پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا ن لیگ مخالف اتحاد

0
63

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا ن لیگ مخالف اتحاد.
پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ بھی انتخابی اتحاد کرسکتی ہے.
انہوں نے یہ بات اس وقت پر کہی ہے جب مسلم لیگ ن کی قیادت نے سندھ میں ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا بیان دیا ہے.
انہوں نے کہا کہ انتخابی اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے پاک انتخابات ہی ریاست کو بچا سکتے ہیں .
انہوں نے ن لیگ پر الزام لگایا کہ ن لیگ تحریک انصاف کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا چاہتی ہے.