Wednesday, December 11, 2024
Homeکھیلفٹ بالپی ایف ایف چیئرمین ہارون ملک سیالکوٹ میں فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد...

پی ایف ایف چیئرمین ہارون ملک سیالکوٹ میں فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے کے لیے پرعزم

Published on

پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس.سی.سی.آئی ) کا دورہ کیا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر عبدالغفور ملک، سینئر نائب صدر وہاب جہانگیر، نائب صدر عامر مجید شیخ اور سیالکوٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد اخلاق نے ان کا استقبال کیا۔

اس دوران سیالکوٹ میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی ۔ چیئرمین این سی ہارون ملک نے سیالکوٹ چیمبر کا دورہ کرنے پر سیالکوٹ میں فٹبال کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف ایف سیالکوٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر جلد ہی سیالکوٹ میں علاقائی اور صوبائی سطح کے فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

صدر سیالکوٹ چیمبر عبدالغفور ملک نے ملک بھر میں فٹبال کے فروغ پر چیئرمین ہارون ملک کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں قومی فٹبال ٹیم کی کارکردگی اور پاکستان میں کوالیفائر میچوں کے کامیاب انعقاد کو فیڈریشن کی موثر قیادت کا مظہر قرار دیا۔

بعد ازاں چیئرمین پی ایف ایف این سی ہارون ملک نے سیالکوٹ میں فارورڈز سپورٹس کا دورہ بھی کیا جہاں چیف ایگزیکٹو فارورڈز سپورٹس خواجہ مسعود اختر نے ان کا استقبال کیا خواجہ مسعود نے چیئرمین این سی ہارون ملک کو دفتر کا دورہ کرایا اور شیلڈ بھی پیش کی

Latest articles

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار کرکٹر محمد رضوان اور شاہین...

بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

بی بی ایل 14:اسٹوئنس میلبورن اسٹارز کے کپتان مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مارکس اسٹوئنس کو آئندہ بگ بیش لیگ ...

سیلز کی بدولت، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو7 وکٹ سے...

More like this