Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالپی .ایف.ایف نے نیشنل ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے...

پی .ایف.ایف نے نیشنل ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نیشنل ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ابتدائی مرحلہ چار شہروں لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں 21 جولائی سے 26 جولائی تک ہوگا۔

لاہور لیگ میں تین ٹیمیں ٹی ڈبلیو کے ایف سی، ریل لاہور ڈبلیو ایف سی اور ینگ رائزنگ اسٹارز ایف سی مدمقابل ہوں گی۔ اسلام آباد لیگ کی چھ ٹیمیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے: لیگیسی ڈبلیو ایف سی، گلگت ڈبلیو ایف سی، اسمرفس ڈبلیو ایف سی، گروپ بی: ہائی لینڈرز ڈبلیو ایف سی، اسٹرائیکرز ڈبلیو ایف سی، نوانشیر یونائیٹڈ ایف سی۔

کوئٹہ لیگ میں چار ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ بلوچستان ڈبلیو ایف سی، کوئٹہ ویمن ایف سی، ہزارہ کوئٹہ ویمن ایف سی، ہزارہ یونائیٹڈ ایف سی۔ کراچی 13 ٹیموں کی میزبانی کرے گا جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے: کراچی یونائیٹڈ ایف سی، ایم یو کے ڈبلیو ایف سی، ینگ مسلم ایف سی، گروپ بی: کراچی سٹی ڈبلیو ایف سی، محسن گیلانی ڈبلیو ایف سی، جہانگیر میموریل، گروپ سی: دیا ڈبلیو ایف سی، اوورسیز ڈبلیو ایف سی، بلوچ محمڈن ڈبلیو ایف سی، گروپ ڈی: جافا ڈبلیو ایف سی، کراچی ویمن ایف سی، شہید بینظیر بھٹو ڈبلیو ایف سی، ہزارہ گرلز ایف سی۔

چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ یکم سے 10 اگست 2024 تک اسلام آباد میں ہوگا۔ سیمی فائنل 8 اگست کو شیڈول ہے جبکہ فائنل 10 اگست کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا.

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this