PCB's big decision: The process of rehabilitating the biomechanics lab at the National Cricket Academy has begun.-PCB
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کی عمارت کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے منظور شدہ بائیو مکینکس لیب کو دوبارہ اکیڈمی میں منتقل کیا جا سکے۔
کچھ سال قبل لیب کے لیے ایک علیحدہ عمارت تعمیر کی گئی تھی تاہم منصوبہ ادھورا رہ جانے پر پی سی بی نے اسے ایک مقامی یونیورسٹی میں قائم کیا تھا اب ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کی ہدایت پر لیب کو واپس این سی اے میں منتقل کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
پی سی بی نے عمارت کی بحالی اور تزئین و آرائش کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں لیب کی واپسی سے باؤلرز کے ایکشن کے تجزیے، اصلاحی تربیت اور کارکردگی کے معیارات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ نئے سیٹ اپ میں جدید تربیتی آلات اور سافٹ ویئر شامل کیے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔



