pcb-writes-to-icc-in-support-of-bangladeshs-stance-PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ خط منگل کو بھیجا گیا جس کی نقول آئی سی سی بورڈ کے تمام اراکین کو بھی فراہم کی گئی ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آئی سی سی آج بنگلا دیش کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت سے متعلق اہم فیصلہ کرنے جا رہا ہے تاہم اطلاعات کے مطابق پی سی بی کے خط سے آئی سی سی کے مؤقف میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان کم ہے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کے بجائے سری لنکا میں گروپ میچز کرانے کی درخواست کی ہے، جسے آئی سی سی نے اب تک مسترد کر رکھا ہے دوسری جانب پی سی بی نے بنگلا دیش کے میچز پاکستان میں کرانے کی پیشکش بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیشی حکومت کی حمایت سے بی سی بی نے بھارت کا دورہ کرنے سے انکار کر رکھا ہے جبکہ اس معاملے پر آئی سی سی اور بی سی بی کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں، تاہم دونوں فریقین اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔



