اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے “اسٹرائیک فورس” بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد میرٹ پر ملک بھر سے 50 باصلاحیت ہارڈ ہٹ بلے بازوں کی شناخت اور ترقی کرنا ہے۔
پی سی بی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، انتخابی عمل کی قیادت سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے، جس میں تمام علاقوں کے ہونہار کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
منتخب کھلاڑی لمبے چھکے اور چوکے مارنے میں مہارت حاصل کرنے کے لیے خصوصی تربیت سے گزریں گے، جس کا مقصد ان کی پاورہٹنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ ’’اسٹرائیک فورس‘‘ کا مقصد قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو تازہ ٹیلنٹ فراہم کرنا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد ان نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال کے اندر تیار کرنا ہے اور انہیں ٹیم میں شامل کرنا ہے تاکہ ان کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔