PCB issues advertisement for sale of Multan Sultans-PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے باضابطہ اشتہار جاری کر دیا ہے پی سی بی نے خواہشمند سرمایہ کاروں اور اداروں کو فرنچائز رائٹس کے حصول کے لیے بولی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
پی سی بی کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی ہے، جبکہ تکنیکی طور پر اہل قرار پانے والے بڈرز کو اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں بھی فروخت کی ہیں پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نئی فرنچائزز شامل ہیں۔




