Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپتھم نسانکا ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے سری...

پتھم نسانکا ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے سری لنکن بلے باز بن گئے

Published on

spot_img

پتھم نسانکا ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے سری لنکن بلے باز بن گئے

اردو انٹرنیشنل( اسپورٹس ڈیسک)ُ تفصیلات کے مطابق پتھم نسانکا کا 210* سری لنکا کے کسی بلے باز کے لیے پہلی ڈبل سنچری تھی، اور ون ڈے میں سری لنکا کے لیے سب سے زیادہ انفرادی سکور بھی تھا۔ انہوں نے سنتھ جے سوریا کا 24 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ جے سوریا نے 2000 میں شارجہ میں ہندوستان کے خلاف 189 رنز بنائے تھے۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کی جانب سے ان کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دینے کے بعد نسانکا سری لنکا کے لیے اوپننگ کے لیے کریس پر آئے۔ بلے باز نے اپنے آپ کو وکٹ پر سیٹ ہونے میں تھوڑا ٹائم لگایا اور ا س کے ساتھ ہی انھوں نے بڑے شاٹس لگانے شروع کیے.

نسانکا نے اویشکا فرنینڈو کے ساتھ ابتدائی وکٹ کے لیے 182 رنز کی شراکت قائم کی اور 27 ویں اوور میں اویشکا کے آوٹ ہونے کے بعد نسانکا نےہمت نہیں ہاری۔انہوں 88 گیندوں پر 32ویں اوور میں اپنی سنچری مکمل کی.

آخری 18 اوورز میں نسانکا نے 110 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی سنچری کو عبور کرنے کے بعد اپنی ڈبل سنچری تک پہنچنے میں محض 48 گیندوں کا سامنا کیا 20 چوکے اور آٹھ چھکے لگائے۔ ان کی مدد سے سری لنکا نے 50 اوورز میں 381/3 رنز کا مجموعی اسکور بنایا۔

210* مردوں کے ون ڈے میں مشترکہ پانچواں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ مجموعی طور پر، یہ مردوں کی ون ڈے تاریخ میں 12 واں ڈبل سنچری اسکور تھا.

Latest articles

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 سہ ملکی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برکت ابراہیم زئی اور نظیف اللہ امیری کی...

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے...

More like this