Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsپاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ(پاک سیٹ ایم ایم 1) خلا میں لانچ...

پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ(پاک سیٹ ایم ایم 1) خلا میں لانچ کردیا گیا

Published on

پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 خلا میں لانچ کردیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے جمعرات کو اپنا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ (پاک سیٹ ایم ایم 1) لانچ کردیا تاکہ ملک کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

سیٹلائٹ کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے مدار میں بھیجا گیا تھا اور یہ زمین سے 36,000 کلومیٹر کی بلندی پر تعینات ہوگا۔

پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔ سپارکو نے کہا کہ “اس سیٹلائٹ سے ایک جدید ترین کمیونیکیشن نیٹ ورک کے قیام اور ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کی توقع ہے۔”

سپارکو کے ایک اہلکار نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ سیٹلائٹ کو زمین کے گرد اپنے مقررہ مدار میں مستحکم ہونے میں تین سے چار دن لگیں گے۔

“اس کی جدید صلاحیتیں تیز رفتار انٹرنیٹ اور ہموار کنیکٹیویٹی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کریں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے دوسرے مواصلاتی سیٹلائٹ کے کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پوری قوم کے ساتھ اپنے سائنسدانوں کی کامیابی پر فخر ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ملک کو ڈیجیٹل پاکستان میں تبدیل کرنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ یہ مختلف مواصلاتی خدمات فراہم کرے گا جیسے براڈ بینڈ انٹرنیٹ، ٹی وی براڈکاسٹنگ، موبائل بینک ہولنگ، اور VSAT کنیکٹیویٹی وغیرہ”

Latest articles

یو اے ای کے صدر نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرادی، وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب...

شام میں کرد عسکریت پسندوں کا خاتمہ قریب آرہا ہے: ترک صدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شام کی کسی بھی...

نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے کا بڑا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال کے آغاز پر قومی ایئرلائن نے بیرون...

کیا ہم امریکی ٹیکس کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟ ایلون مسک کا سوال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ...

More like this