پاکستان کے احسن ایازنے کولی ول اوپن اسکواش کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسکواش پلیئر احسن ایاز نے سیمی فائنل میں ملائشیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر کولی ول اوپن اسکواش کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
احسن ایاز نے ملائشین کھلاڑی یی زیائی سیو کو 2-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جیت اپنے نام کی۔
احسن ایاز نے 0-2 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی ان کی کامیابی کا اسکور 11-8، 11-2، 10-12، 6-11 اور 9-11 رہا۔
کوارٹر فائنل میں احسن ایاز نے آئرلینڈ کے ڈینس گلیوسکی کو 1-3 سے شکست دی تھی.
پہلے راؤنڈ میں بائی کے بعد دوسرے راؤنڈ میں احسن نے امریکا کے فلپ پینٹل کو شکست دی تھی۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں جاری کولی ول اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرزہے.