اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ایک بار پھر پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی۔
نوجوان نے ٹام بلنڈل کو بولڈ کر دیا اور ٹی ٹوئنٹی اننگز کے پہلے اوور میں اپنی 50 ویں وکٹ حاصل کی۔
شاہین اس فارمیٹ میں ایسا کرنے والے پہلے بولر ہیں ان کے پیچھے بھارت کے بھونیشور کمار ہیں جن کی 43 وکٹیں ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی میں پہلے اوور میں سب سے زیادہ وکٹیں
شاہین آفریدی نے 50 وکٹیں حاصل کیں۔
بھونیشور کمار نے 43 وکٹیں حاصل کیں۔
ڈیوڈ ولر نے 41 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد عامر نے 38 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز برابر کر دی.