Sunday, October 13, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک...

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم نے ہفتے کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بابر، گرین شرٹس کے لیے اپنے ڈیبیو کے بعد سے ہی ریکارڈز بنا رہے ہیں اور اس نے ایک اور ریکارڈحاصل کیا جب وہ چھوٹے فارمیٹ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابر نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران اپنی 108ویں اننگز میں 408 واں چوکا لگایا جس نکے بعد وہ آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ سے آگےپہنچ گئے جنہوں نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے

409 . بابر اعظم 108 اننگز میں

407 . پال سٹرلنگ 136 اننگز میں

361. ویرات کوہلی 109 اننگز میں

359 . روہت شرما 143 اننگز میں

320 . ڈیوڈ وارنر 103 اننگز میں

دریں اثنا، بابر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ویرات کوہلی کے ریکارڈ پر بھی پہنچ رہے ہیں.

بابر کے اس وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 3,804 رنز ہیں اور وہ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز کی فہرست میں کوہلی (4,037) اور روہت شرما (3,974) سے پیچھے ہیں۔

پاکستان کے نامور بلے باز کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوہلی کے رنز کی تعداد برابر کرنے کے لیے صرف 233 رنز درکار ہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments