Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ انگلینڈ: دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل برمنگھم کے موسم کی...

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل برمنگھم کے موسم کی تازہ ترین صورتحال

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل برمنگھم کے موسم کی تازہ ترین صورتحال

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز لیڈز میں بارش کی وجہ سے پہلا ٹی ٹوئنٹی منسوخ ہونے کے بعد ہفتہ کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا ۔

برمنگھم میں میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر2:30 بجے شروع ہوگا اور بی بی سی کی موسم کی پیش گوئی کے مطابق ہفتہ کو بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم آسمان ہلکے بادلوں سے ڈھک جائے گا اور ٹھنڈی اور ہلکی ہوائیں چلیں گی۔

یہ دونوں فریقوں کے لیے اچھی خبر سے زیادہ کچھ نہیں ہوگا کیونکہ انہیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ایک دوسرے سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments