Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsجوش ہیزل ووڈ کی تباہ کن باؤلنگ ، 26اوور میں 68...

جوش ہیزل ووڈ کی تباہ کن باؤلنگ ، 26اوور میں 68 اسکور پر پاکستان کے 7 کھلاڑی آوٹ

Published on

spot_img

سڈنی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ،پاکستانی بیٹرز دوسری اننگز میں مشکل کا شکار جوش ہیزل ووڈ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت 26اوور میں 68 اسکور پر پاکستان کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔اوپنر عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود صفر پر آؤٹ ہوگئے،دونوں کھلاڑی بالترتیب مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کی باؤلنگ کا نشانہ بنے۔ جبکہ ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب 53 گیندوں پر 33 رنز اسکور کرکے جس میں 3چوکے اور چھکا شامل ہے ،نیتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے اور بابر اعظم بھی توقعات کے برعکس 52 گیندوں پر محض 23 رنز بنا کر آوٹ ہوے، جس میں ایک چوکا شامل تھا ٹریوس ہیڈ کی گیند پر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ ساجد خان اور سلمان آغا محض صفر جبکہ سعود شکیل صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، تینوں بلے باز جوش ہیزل ووڈ کی باؤلنگ کا شکار ہوئے۔جبکہ پاکستان کی جانب سے دن کے اختتام پر محمد رضوان اور عامر جمال کریز پر موجود ہیں ۔

Scoreboard: Pakistan vs Australia 3rd test, day three.
Scoreboard: Pakistan vs Australia 3rd test, day three.

اس سے پہلے آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 109.4اوورز میں 299 پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ جس میں عامر جمال نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں ،آسٹریلیا برتری کی طرف گامزن تھا جب مچل مارش نے چوتھی نصف سینچری اسکور کی اور ایلکس کیری کے ساتھ 84 رنز کی شراکت قائم کی،لیکن کیری 38 بنا کر اسپنر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے،جبکہ مچل مارش 113 گیندوں پر 54 رنز اسکور کرکے عامر جمال کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،ڈیوڈ وارنر بھی اپنے کیریئر کے الوداعی ٹیسٹ میچ میں کوئی نمایا ں کارکردگی نہ دکھا سکےاور 68 گیندوں پر 34 رنز اسکور کرکے سلمان آغا کی گیند پر سلپ میں بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ اوپنر عثمان خواجہ47،ٹریوس ہیڈ 10 جبکہ نیتھن لیون 5 نز بناکر آؤٹ ہوئے یہ تینوں بلے باز عامر جمال کی باؤلنگ کا نشانہ بنے اس کے ساتھ ہی عامر جمال نے کپتان پیٹ کمنز اور گیند باز جوش ہیزل ووڈ کو صفر پر چلتا کیا۔ جبکہ مچل سٹارک 1 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔پاکستان کی جانب سے آغا سلمان نے 2،میر حمزہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Scoreboard: Pakistan vs Australia 3rd test, day three.
Scoreboard: Pakistan vs Australia 3rd test, day three.

یاد رہے آسٹریلیا نے پہلے دو ٹیسٹ جیت کر تین میچوں کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this