Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

1 minute read
stock

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کریش کر گئی، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس تنزلی کے بعد 72 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 52 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 2 ہزار 14 پوائنٹس تنزلی کے بعد 71 ہزار 848 پر آگیا، جو گزشتہ روز 73 ہزار 862 پر بند ہوئی تھی۔

تاہم دوپہر تقریباً 11 بج کر 42 منٹ پر مارکیٹ قدرے بحال ہو گئی، اور 100 انڈیکس میں 1.12 فیصد یا 827 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بعد ازاں، بحالی کا سلسلہ جاری رہا اور سہ پہر تقریباً 4 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس مزید بہتر ہو کر 73 ہزار 544 پوائنٹس پر آگیا، اس طرح انڈیکس میں گراوٹ 318 پوائنٹس یا 0.43 فیصد رہ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پاکستان کا بینچ مارک انڈیکس 2 فیصد گرا، جس کی وجہ حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کے اعلان کے بعد ٹیکس میں اضافے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پارلیمان کی جانب سے ایک بیان کے مطابق پاکستان بجٹ 12 جون متوقع تاریخ کو نہیں بلکہ تاخیر سے پیش کرے گا، رواں ہفتے کے دوران دوسری بار التوا کیا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول سے قبل یہ بجٹ پیش کیا جائے گا، جس کے حوالے سے گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کے وفد سے پیشگی بات چیت کی گئی تھی۔

ادھر، رائٹرز پول کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کمی کا امکان ہے، جو گزشتہ 7 زری پالیسی اجلاس میں ریکارڈ 22 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کیے گئے محصولات کے اقدامات کو پورا کرنے کے لیے مارکیٹ زیادہ ٹیکسوں کی اطلاعات پر ردعمل ظاہر کر رہی ہے۔

پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے اسسٹنٹ نائب صدر عدنان شیخ کا کہنا تھا کہ یہ دیکھتے ہوئے کہ گزشتہ سال کے دوران مارکیٹ میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوا ہے جس میں کچھ افراد کو بہترین ریٹرن ملا ہے، سرمایہ کار 30 جون سے پہلے 15 فیصد کی شرح پر کیپیٹل گین ٹیکس ادا کریں گے جبکہ اس کے مقابلے میں ٹیکس کی شرح بڑھا کر 45 فیصد کرنے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

میٹس گلوبل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ ہے، جس کی وجہ آنے والے بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس یا ڈیوڈنڈ ٹیکس لگانے کے خدشات ہیں۔

Tags: انڈیکس بینچ مارک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے

Post navigation

Previous: بھارت: نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس، مودی کو باضابطہ لیڈر منتخب کیا جائے گا
Next: صدر آصف زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا

Mohsin Naqvi meets US officials, stresses further strengthening counter-terrorism cooperation
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

محسن نقوی کی امریکی حکام سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

یہ بھی پڑہیے

Mohsin Naqvi meets US officials, stresses further strengthening counter-terrorism cooperation
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

محسن نقوی کی امریکی حکام سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

  • کھیل

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Pakistan likely to make two changes in second Test against Bangladesh-PCB
  • کھیل

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دو تبدیلیوں کا امکان

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.