اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ ویننک سے بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں کرکٹ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی موجود تھے پاک نیوزی لینڈ سیریز اور اگلے سال پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے بعد اگلے سال نیوزی لینڈ جائے گی جس کی میزبانی پاکستان کرے گا اس سیریز کے دوران پاکستان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے گا۔
پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے پاکستان آنے پر ویننک کا شکریہ ادا کیا این زیڈ سی کے سی ای او نقوی سے بات چیت کے دوران کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
نقوی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے ٹیم ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے اور میں خود پورے انتظامات کے ساتھ ساتھ اس دورے کے سیکورٹی انتظامات کی بھی نگرانی کر رہا ہوں۔
ویننک نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے راولپنڈی اور لاہور دونوں جگہوں پر کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی سے قبل سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔