اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا نے کہا کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 18 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، سینئرز، گرائنڈ ماسٹرز، ایمچور گرائنڈ،ڈبلز، انڈر24، لیڈیز، فور مینز ٹیم، ڈیف اور میڈیا کی کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل 24 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 25 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔