Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی خواتین کھلاڑیوں سے ملاقات

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی خواتین کھلاڑیوں سے ملاقات

Published on

اردو انٹر نیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان مینز کرکٹ ٹیم نے اتوار کو ہوٹل میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

پاکستان کے مردوں کے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم نے سینئر منیجر وہاب ریاض، شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان ویمن کرکٹرز کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ بقیہ دورے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی آج ہیڈنگلے میں کھیلے گی انگلینڈ پہلے ہی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر چکا ہے۔

اس کے بعد قومی خواتین ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں مقابلہ کرے گی، جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہے جو 23 سے 29 مئی تک ڈربی، ٹاونٹن اور چیمس فورڈ میں کھیلی جائے گی۔

دریں اثنا، پاکستانی مردوں کی ٹیم 22 مئی کو ہیڈنگلے میں چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی۔

2009 کے چیمپئنز 4 جون کو شریک میزبان امریکہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے اور 9 جون کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کریں گے۔

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this