اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فاتحانہ آغازکیا۔ پاکستان نے گروپ کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست دی۔
بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف 10-0 سے فتح حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے پچر جبران مرتضی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بیٹر محمد حسین، زین اور وسیم علی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان گروپ میں اپنا دوسرا میچ آج رات ساڑھے نو بجے یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔