اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔
میں پاکستان نے میزبان ٹیم عممان کو 0-7 سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے رانا ولید نے 2، ندیم خان، سفیان، حنان شاہد، قیوم اور بشارت نے ایک ایک گول کیا۔
اب پاکستان گروپ بی کا آخری گروپ میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔
واضح رہے کہ عمان میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں چین کو 2-7 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 0-6 سے ہرایا تھا۔