اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جونیئر ایشیا ہاکی کپ 2024 کے ایک اہم میچ میں ملائیشیا کو 4-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ عمان میں کھیلے گیے میچ میں پاکستان کے صوفیان خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول کیے، جب کہ عبدالقیوم نے بھی ایک گول اسکور کیا۔
دوسری جانب ملائیشیا کا واحد گول آدم اشرف نے کیا۔ پاکستانی ٹیم نے میچ کے دوران مضبوط کھیل کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر چوتھے کوارٹر میں مزید دو گول اسکور کرتے ہوئے اپنی برتری کو یقینی بنایا۔
یاد رہے قومی ٹیم اب تک ایونٹ کی ناقابل شلست ٹیم ہے قومی ٹیم نے گزشتہ میچوں میں چین ، میزبان عمان اور بنگہ دیش کو شکست دی ہے۔