Pakistan cricket team to tour Bangladesh in March, three-match ODI series scheduled-PCB
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کپ کے بعد مارچ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی قومی اسکواڈ 9 مارچ کو ڈھاکا پہنچے گا جبکہ 10 مارچ کو تربیتی سیشن میں حصہ لے گا۔
سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا تینوں میچ شیرِ بنگلہ قومی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔
یہ جولائی 2025ء کے بعد پاکستان کا بنگلہ دیش کا دوسرا دورہ ہوگا گزشتہ برس کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس سے قبل مئی اور جون 2025ء میں بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں میزبان ٹیم نے سلمان علی آغا کی قیادت میں 0-3 سے سیریز اپنے نام کی تھی۔





