Saturday, November 9, 2024
Homeکھیلفٹ بالنائیجیریا نے لیبیا میں ہونے والے، افریقہ کپ آف نیشنز کوالیفائر میچ...

نائیجیریا نے لیبیا میں ہونے والے، افریقہ کپ آف نیشنز کوالیفائر میچ کا بائیکاٹ کردیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل نائیجیریا کی قومی فٹبال ٹیم نے، 2025 افریقہ کپ آف نیشنز کوالیفائر میچ کے بائیکاٹ کردیا، یہ میچ لیبیا میں ہونا تھا۔ نائیجیریا نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ان کے کھلاڑی رات بھر ہوائی اڈے پر پھنسے رہے۔

سپر ایگلز (نائیجیریا) اسکواڈ اتوار کو بن غازی پہنچنے والا تھا، لیکن ان کا طیارہ ال ابرق کی طرف موڑ دیا گیا، جو ان کی مطلوبہ منزل سے تقریباً 230 کلومیٹر دور تھا۔ نائیجیریا کے فٹبال فیڈریشن (این ایف ایف) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹیم کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا اور ہوائی اڈے کی عمارت کے اندر بند کر دیا گیا۔

Nigeria set to boycott Afcon 2025 qualifier in Libya
Nigeria set to boycott Afcon 2025 qualifier in Libya

نائیجیریا کے کپتان ولیم ٹروسٹ ایکونگ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کرے اور انہیں وہاں سے نکالے۔ نائیجیریا کے وزیر کھیل جان اوون اینوہ نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ٹیم کی بحفاظت واپسی ہے۔

لیبیا کے فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ انہیں اس واقعے پر گہری تشویش ہے، لیکن انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا۔ لیبیا اور نائیجیریا کے نمائندے اس معاملے پر افریقی فٹبال کنفیڈریشن (سی اے ایف) کے ساتھ رابطے میں رہے۔

افریقی فٹبال کنفیڈریشن نے کہا کہ یہ معاملہ اس کےڈسپلنری بورڈ کے پاس بھیجا جائے گا اور اگر قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Latest articles

پاکستان نے آسٹریلیا میں سب سے کامیاب ون ڈے ٹیم کے طور پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی...

پی سی بی کے سربراہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز برابر کرنے پر پاکستانی ٹیم کے معترف

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن...

چیمپئنز ٹرافی: چیئرمین پی سی بی کا بھارت کے دورہ پاکستان سے انکار پر ردعمل

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن...

نویں تھل جیپ ریلی کا کوالیفائینگ راؤنڈ مکمل

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نویں تھل جیپ ریلی کا کوالیفائینگ...

More like this