New Zealand suffers major setback ahead of T20 World Cup-AFP
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں فاسٹ بولر ایڈم ملن بائیں ہیم اسٹرنگ کی شدید چوٹ کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکین رپورٹس میں تصدیق ہوئی ہے کہ ایڈم ملن پورے ورلڈ کپ میں شرکت کے قابل نہیں رہے ان کی جگہ فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جو اس وقت بھارت میں ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔
ہیڈ کوچ راب والٹر نے ایڈم ملن کی انجری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ان کی کمی محسوس کرے گی، تاہم کائل جیمیسن کی شمولیت فاسٹ بولنگ یونٹ کے لیے مثبت پیش رفت ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیا ٹریولنگ ریزرو جلد اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم گروپ ڈی میں افغانستان، جنوبی افریقہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کے خلاف مقابلہ کرے گی اور اپنی مہم کا آغاز 8 فروری کو افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔



