اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل نے لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے انتہائی متوقع پلیئر ڈرافٹ کے لیے سائن اپ کر لیا ہے۔
یہ اعلان لیگ کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک بینر اور ایک کیپشن کے ساتھ کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ مائیکل بریسویل، پی ایس ایل ڈرافٹ میں کیوی جذبے کو لانے کے لیے تیار ہیں۔
تیتس سالہ بیٹنگ آل راؤنڈر نے 27 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 129.50 کے اسٹرائیک ریٹ سے 259 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
گیند کے ساتھ، انہوں نے 18.28 کی شاندار اوسط اور 6.93 کے اکانومی ریٹ سے 28 وکٹ حاصل کیں۔
ان کا فرنچائز لیگ کا تجربہ قابل ذکر ہے، وہ میجر لیگ کرکٹ، وائٹلٹی بلاسٹ، اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیل چکے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بریسویل ساتویں کیوی اور مجموعی طور پر 29ویں غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی، جو پہلی بار بلوچستان میں ہو گا کیونکہ گوادر 11 جنوری 2025 کو تاریخی ایونٹ کی میزبانی کرنے والا ہے۔
پی ایس ایل 10 پلیئر ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ غیر ملکی کھلاڑی:
مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، جیسن ہولڈر، مجیب الرحمان، کرس لین، ایڈم ملنے، ڈیوڈ وارنر، ٹم ساؤتھی، مارٹن گپٹل، رسی وین ڈیر ڈوسن، میتھیو شارٹ، گڈاکیش موٹی، ایلکس ہیلز، لیوک ووڈ، شان ایبٹ، ایلکس کیری ، عثمان خواجہ، کوربن بوش، ریلی روسو، کولن منرو، ڈیرل مچل، ٹام کوہلر-کیڈمور، ٹام کرن، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان، جیسن رائے، شکیب الحسن، مستفیض الرحمان اور سکندر رضا۔