اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 5 درجے ترقی کے ساتھ تقریباً دو سال بعد ٹاپ 10 میں دوبارہ جگہ بنا لی ہے، جبکہ اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق نے 25 درجے کی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 32ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
عالمی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے، انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے اور جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔
بولرز میں بھارت کے جسپرت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے اسپنر ساجد خان 5 درجے ترقی کے بعد 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
