حسن نصراللہ کے بعد انکا داماد بھی اسرائیلی حملے میں ہلاک، این جی او
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد انکے داماد حسن جعفر القاسیربھی اسرائیلی حملے میں جانبحق ہوگئے۔
اے ایف پی کی خبر کے مطابق ایک این جی او نے بتایا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ جو گزشتہ ہفتے بیروت میں ایک بڑے اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے،کے داماد بدھ کو دمشق میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ حسن نصراللہ کے داماد حسن جعفر القاسیر اسرائیلی حملےمیں اس وقت جانبحق ہوئے جب اسرائیلی فورسز نے دمشق کے مازے ضلع میں ایک رہائشی عمارت میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا ۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے اے ایف پی کو اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔