Tuesday, February 11, 2025
Homeکھیلکرکٹنسیم شاہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کا ایک اور سنگ میل عبور...

نسیم شاہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کا ایک اور سنگ میل عبور کر رہے ہیں

Published on

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی تیز گیند باز نسیم شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے قریب آتے ہی اپنے بین الاقوامی کیریئر کا ایک اور سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔

شاہ ،نے پاکستان کے لیے 2019 میں 16 سال کی عمر میں، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کیا اس کے فوراً بعد انہوں نے اگست 2022 میں بالترتیب نیدرلینڈز اور بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور تب سے وہ ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔

نسیم شاہ نے 50 بین الاقوامی میچوں میں 98 وکٹیں حاصل کی ہیں اور اب وہ محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کے ساتھ 100 وکٹوں کے کلب میں داخل ہونے سے صرف دو سکیل دور ہیں۔

اب تک ان کی 98 وکٹوں میں سے سری لنکا 24 مرتبہ شاہ کا شکار بننے والا حریف ہے نیوزی لینڈ 23 کے ساتھ دوسرے جبکہ نیدرلینڈ 11 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

شاہ نے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 51، ون ڈے میں 32، اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ اتوار کو اسلام آباد پہنچا تھا، اسی دوران پاکستانی ٹیم بھی عید الفطر کی تعطیلات کے بعد وفاقی دارالحکومت میں جمع ہو گئی ہے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this