Friday, January 24, 2025
Homeانڈیاننکانہ صاحب: بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات،سکھ یاتریوں...

ننکانہ صاحب: بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات،سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی

Published on

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کا 555 واں یوم پیدائش پاکستان میں ان کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب میں انتہائی عقیدت اور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ یہ تقریب، جسے گرو نانک گُرپورب کے نام سے جانا جاتا ہے، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے خاص طور پر ہندوستان سے ہزاروں زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

ننکانہ صاحب کی گہری روحانی اہمیت ہے کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں بابا گرو نانک 1469 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے ایک روحانی رہنما کے طور پر اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جس نے عالمی محبت، مساوات اور ہم آہنگی کی اپنی تعلیمات سے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات عام طور پر کئی دنوں پر محیط ہوتی ہیں، جن میں کیرتن (بھجن)، گرو گرنتھ صاحب (سکھ مت کا مقدس صحیفہ) کی تلاوت، اور لنگر (کمیونٹی کچن) مرکزی رسومات میں سے چند ایک ہیں۔ ننکانہ صاحب کا ماحول اکثر بارونق رہتا ہے، عقیدت مند بھجن گاتے اور ان کا احترام کرتے ہیں۔

بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات 14 نومبر سے 16 نومبر تک جاری رہیں گی ، بھارت، آسٹریلیا، کینیڈا، امریکہ، لندن سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ننکانہ صاحب میں سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں، سکھ یاتری جنم دن کی خوشی میں آج جلوس’نگر کیرتن‘ نکالیں گے۔

اس حوالےسے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور چھتوں پر سنائپر جبکہ 3ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے آج ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب میں چھٹی ہے۔

مہمان سکھ یاتریوں کے لیے بہترین آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، ننکانہ صاحب بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات 16 نومبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے سکھ برادری کو بابا گورو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی مبارک باد دی ہے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے سکھ برادری کو بابا گورو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی مبارک باد دی ہے۔

جاری کیے گئے بیان کے ذریعے سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے آئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

جاری کیے گئے بیان کے ذریعے سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے آئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک نے انسانیت، امن اور پیار کا درس دیا ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بابا گورو نانک نے مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا۔اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمشہ اقلیتوں کو عزت دی ہے اور پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔

Latest articles

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق نے...

چارلی ہیبڈو حملہ کیس: فرانس کی عدالت سے 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے...

غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی ختم کی جائے: فارن پریس ایسوسی ایشن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے غزہ میں غیر...

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ملتوی، پی ٹی آئی کی جانب سے نئے امیدوار کا نام پیش

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین کے انتخاب کے لیے ہونا والا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

More like this