اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسپین کے معروف ٹینس کھلاڑی اور 22 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ اپنے پروفیشنل ٹینس کیریئر کا اختتام کر رہے ہیں، اورڈیوس کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا، “یہ کچھ مشکل سال رہے ہیں، خاص طور پر آخری دو سال۔” 38 سالہ نڈال، جنہوں نے ریکارڈ 14 فرنچ اوپن ٹائٹل جیتے ہیں، نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ڈیوس کپ ہوگا کیونکہ اس میں وہ اپنے ملک اسپین کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا، “وہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ ان کے لیے ایک خاص لمحہ ہے کیونکہ ٹینس میں ان کی ابتدائی خوشگوار یادوں میں سے ایک وہ تھی جب وہ 2004 میں سیویلا میں ڈیوس کپ فائنل میں کھیلے تھے۔ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سب کچھ مکمل ہو گیا ہے۔
ڈیوس کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ 19 سے 24 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
نڈال کا کیریئر کئی انجریز کی وجہ سے متاثر ہوا ہے اور 2023 کے فرنچ اوپن میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ اس سے پہلے انہیں پہلے ہی راؤنڈ میں جرمنی کے الیگزینڈر زیویریو کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنا آخری فرنچ اوپن ٹائٹل 2022 میں جیتا تھا، اور ان کے پاس پیرس میں112 فتوحات اور صرف 4 شکستوں کا ریکارڈ ہے ۔