Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلمکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ: پاکستانی فائٹرز بھارتی حریفوں کو پچھاڑ...

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ: پاکستانی فائٹرز بھارتی حریفوں کو پچھاڑ دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس کی ایشیئن چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا ، جس میں 12 ٹیمیں جبکہ بریو کمبیٹ میں 11 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ بریو کمبیٹ سی۔ ایف۔ میں کل دس فائٹس ہوئیں ۔ پہلے میچ میں ایرانی کھلاڑی مجتبی نصیری نے نیپال کے یوکی اینگومیبے کو شکست دی۔ بریو کمبیٹ سی ایف اور کے لائٹ ویٹ بوٹ کے مین ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی مدمقابل تھے جہاں قومی فائٹر رضوان علی نے بھارتی فائٹر سری کانت شیکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ دوسری جانب پاکستان کے عباس خان نے مصر کے آدم محمد کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

دوسرے میچ میں بحرین کے مراد گوسین نے کازقستان کے ارسلان سیریکپولو کو شکست دی۔چوتھی فائٹ میں فلپائن کے فائٹر قرانتے نے پاکستانی فائٹر عاقب اعوان کو ناک آوٹ کردیا۔

پانچویں مقابلے میں قومی فائٹر ضیاء مشوانی نے بھارتی فائٹر بھرت کھنڈارے کو ناک آوٹ کردیا۔ پاکستانی فائٹر نےشکنجہ لگا کر بھارتی فائٹرکو پچھاڑ دیا۔ شائقین نے پاکستانی فائٹرکوزبردست داد دی۔ پاکستانی کھلاڑی ضیاء مشوانی نےجیت کےبعد فائٹنگ رنگ میں پاکستانی پرچم لہرایا۔ میڈیا سے بات کرتے ہے فائٹر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مقابلے میں ہمیشہ زبردست ٹاکرا نظرآتاہے۔ ایشیاء کے پہلے مقابلے کےمنتظمین، اپنے اہل خانہ اور تمام شائقین کا شکرگزار ہوں۔

ساتویں فائٹ میں پاکستان کے اسماعیل خان نے دوسرے راونڈ میں قازقستان کے زاکانشا کو شکست دے دی۔ اور چیمپئن شپ کے آٹھویں مقابلے میں کونگو کے کنگ کانگ نے کرغزستان کے اورضا کونو کو شکست دی۔

پانچ پاکستانی پلیئرز نے بریو کمبیٹ کے مقابلہ میں حصہ لیا ہے جن میں چار کھلاڑیوں نے اپنے اپنے میچ جیتے۔ کامیابی سمیٹنے والے چار قومی فائٹرز میں اسماعیل ،ضیاء مشوانی،عباس خان ،اور رضوان علی شامل ہیں۔

اس موقع پر چئیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اس بات کی مبارکباد دیتا ہوں کہ پانچ سال بعد اس ایونٹ کا دوبارہ آغاز ہوا۔ آج یہاں 180 ایتھلیٹ آئے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ اور اس سے پاکستان کا مثبت امیج تب ہی آئے گا جب پاکستان میں ایسے کھیل ہوں گے۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...