نو سال قبل لاپتہ ہونے والے 3 پاکستانی کوہ پیماؤں کی لاشیں اصل حالت میں برآمد
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وادی نیلم آزاد کشمیر کے گلیشیئر سے 9 برس قبل سروالی چوٹی سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہونے والے تین پاکستانی کوہ پیماؤں کی لاشیں اصل حالت میں برآمد ہوگئی ہیں.
تینوں پاکستانی کوہ پیماء اگست 2015 میں تین کوہ پیما سروالی چوٹی سرکرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے.
اطلاعات کے مطابق حادثہ کے 9 سال بعد تینوں کوہ پیماؤں کی لاشیں گلیشئر سے ملی ہیں.
تین کوہ پیماوں کی شناخت عمران جنیدی،عثمان خالد اورخرم راجپوت کے نام سے ہوئی ہے.
واضح رہے کہ 20,755 فٹ بلند سروالی چوٹی کو آج تک سر نہیں کیا جاسکا.
ٹیم گائیڈ الطاف احمد کا کہنا ہے کہ تینوں کوہ پیمائوں کی تلاش کے لئے چار رکنی ٹیم نےسروالی چوٹی پر سرچ آپریشن کیا،کوہ پیمائوں کے ورثاء نے لاشوں کی شناخت کر لی ہے ،ڈپٹی کمشنر نیلم کا کہنا ہے کہ کوہ پیماؤں کی لاشوں کی منتقلی کے لئیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔