میٹا نے چین سے آپریٹ ہونے والے خالصتان کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چین پر الزام ہے کہ اس نے جعلی فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی میزبانی کی جس نے خالصتان کے حامی جذبات کو پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اپنی سرزمین سے آپریٹ کیا.
فیس بک اور انسٹاگرام کی مدر کمپنی میٹا نے اپنی ‘ایڈورسریئل تھریٹ رپورٹ‘ میں کہا کہ انہوں نے 37 فیس بک اکاؤنٹس، 13 پیجز، پانچ گروپس اور 9 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر ڈیلیٹ کر دیا۔
میٹا نے اپنی ایڈورسریئل تھریٹ رپورٹ میں کہا کہ یہ نیٹ ورک چین میں شروع ہوا اور اس نے عالمی سکھ کمیونٹی کو نشانہ بنایا، جن میں آسٹریلیا، کینیڈا، ہندوستان، نیوزی لینڈ، پاکستان، برطانیہ، اور نائیجیریا شامل ہیں.
میٹا نے مزید کہا کہ اس سرگرمی میں چین سے شروع ہونے والے جعلی اکاؤنٹس کے کئی کلسٹر شامل ہیں جنہوں نے ہندوستان اور تبت کے علاقے کو نشانہ بنایا۔
میٹا نے مزید کہا، “اس آپریشن میں جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کیا گیا جن میں سے کچھ کو ہماری تحقیقات سے قبل ہمارے خودکار سسٹمز نے جانچ کیا اور ان کو غیر فعال کر دیا.
میٹا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین پر مبنی نیٹ ورک نے ایک فرضی آپریشن K بنایا جس میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت “سکھ نواز احتجاج” کا مطالبہ کیا گیا۔
اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے اس ‘آپریشن K’ کی ایکٹیویٹیز کو تلاش کیا اور فیس بک اور انسٹاگرام سے ہٹا دیا اس سے پہلے کہ یہ مستند کمیونٹیز کے درمیان اپنے پیجے گاڑھتے۔
META says it removed China linked FB, Insta accounts that targeted Global Sikh Community. These accounts posted in English, Hindi on ‘Khalistan
movement, killing of Hardeep Singh Nijjar & criticism of the Indian government’. Excerpts from the report: pic.twitter.com/kNxRCgsMeq— Sidhant Sibal (@sidhant) May 31, 2024