انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون کے حوالے سے اہم فیصلے سامنے آگئے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے تمام قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو پلیئنگ الیون میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سعود شکیل کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

ہیڈنگلے لیڈز میں شکست کے بعد یہ چہ مہ گوئیاں تھیں کہ محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو آرام کروایا جا سکتا ہے

تاہم کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی کے بعد سعود شکیل کو پلیئنگ الیون سے باہر کر دیا گیا ہے جنہوں نے پچھلے میچ میں بالترتیب 5 اور 14 رنز بنائے تھے۔

اسپن ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم نے واضح کیا ہے کہ علی عثمان کے ساتھ دوسرے اسپنر کے طور پر سلمان علی آغا ان کی پہلی ترجیح ہوں گے۔

اس کے علاوہ، فاسٹ بولنگ اٹیک میں بھی ایک تبدیلی متوقع ہے جہاں خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ کو پلئینگ الیون میں شامل کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے.