Monday, January 13, 2025
Homeکھیللیوس ہیملٹن نے مرسڈیز کے ساتھ اپنے کیریئر کی آخری...

لیوس ہیملٹن نے مرسڈیز کے ساتھ اپنے کیریئر کی آخری برٹش گرینڈ پریکس جیت لی

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق لیوس ہیملٹن نے اتوار کو سلورسٹون میں برٹش گرینڈ پریکس جیت کر کیریئر کی نویں فتح سمیٹی۔ یہ مقابلہ انتہائی دلچسپ تھا کیونکہ گیلے ٹریک پر کئی بار برتری تبدیل ہوتی رہی.

سعودی گرینڈ پریکس2021کے بعد ہیملٹن کی یہ پہلی جیت تھی۔ جیتنے کے بعد، اس نے اپنی گاڑی سے یونین جیک کا جھنڈا پکڑ ا اور شائقین کے ساتھ جشن منایا۔انہوں نے جذباتی انداز میں اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، “یہ میرے لیے بہت معنی خیز جیت ہے. میں آپ لوگوں سے پیار کرتا ہوں۔”

ہیملٹن نے یہ کامیابی اپنے پرانے حریف میکس ورسٹاپن کو ہرا کر حاصل کی ان دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ورسٹاپن نے اسے ہرانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ ہیملٹن کو اوور ٹیک کرنے میں ناکام رہے۔

مرسڈیز ٹیم کے پرنسپل ٹوٹو وولف نے کہا کہ ہیملٹن کے لیے مرسڈیز کے ساتھ اپنی آخری برٹش گرینڈ پریکس جیتنا ، جس ٹیم کے ساتھ وہ اتنا عرصہ اس کھیل پر غالب رہے ایک “پری کہانی” کی طرح محسوس ہوتا ہے .

لیوس ہیملٹن ابوظہبی میں منعقدہ عرب گرینڈ پریکس 2021 میں پریشان کن ایونٹ کے بعداتنا مایوس تھے کہ انہوں نے یہ کھیل تقریباً ترک کردیا تھا .اس کامیابی کے بعد اس نے اپنے والد، انتھونی کو 20 سیکنڈ تک گلے لگایا، اور پھر اپنی ماں، کارمین کو ۔ اس کے والدین سمجھ گئے کہ میکس ورسٹاپن کے ہاتھوں 2021 میں آٹھویں عالمی ٹائٹل کا موقع گنوانے سے وہ کتنا متاثر ہوا تھا۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 پلیئر ڈرافٹ کا اختتام، ٹیموں نے اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انتہائی متوقع پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)...

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 ڈرافٹ میں سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے دوران...

ارشد ندیم کی پی ایس ایل ڈرافٹ میں شرکت، ملتان سلطانز کے انتخاب کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جیولین تھرو کے سنسنی خیز اور...

جنوبی افریقہ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پیر کو پاکستان اور متحدہ...

More like this