Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما دنیا میں جاری جنگوں کے خاتمے کے لیے کام کریں ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

antonio-guterres

شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما دنیا میں جاری جنگوں کے خاتمے کے لیے کام کریں ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):اقوام متحدہ کے سربراہ نے دنیا کے وجود کو لاحق خطرات سے خبر دار کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ دنیا میں جاری جنگوں کے خاتمے کے لیے کام کریں ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور مصنوعی ذہانت کی تیزی سے ترقی کے منفی اثرات دنیا کے وجود کو لاحق دو بڑے خطرات ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے عالمی برادی کے درمیان پائی جانے والی تقسیم اور جنگوں و تنازعات کا خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے دنیا میں امن ناگزیر ہے اس لئے ہمارے کثیرالجہتی نظام کا مرکزی ہدف امن ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے یوکرین اور سوڈان سے ساحل تک، جمہوریہ کانگو، صومالیہ، میانمار اور ہیٹی تک دنیا کے کئی علاقے جنگوں اور تنازعات کا شکار ہیں اور ان علاقوں میں جنگ بندی اور دیرپا امن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان میں امن اور ایک جامع نمائندگی رکھنے والی حکومت کی ضرورت ہے جو انسانی حقوق کا احترام کرتی ہو اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلےہو۔ افغانستان کو دوبارہ دہشت گردی کا گڑھ بننے سے رو کنے کے لئے تمام ممالک کو متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک بڑی تنظیم ہونے کی وجہ سے شنگھائی تعاون تنظیم پر امن کے لیے زور دینے کی طاقت اور ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آستانہ میں ایس سی او کا سربراہی اجلاس ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب دنیا کو شدید جنگوں، جغرافیائی سیاسی تقسیم، جرائم پر جوابدہی اور سزا سے استثنا کی وبا اور پائیدار ترقی کا پیچھے کی طرف سفر جاری ہے اور یہ صورتحال مایوسی اور اعتماد کا بحران پیدا کررہی ہے۔ان عالمی چیلنجز کو ایک ایک ملک کی بنیاد پر انفرادی طور پرحل نہیں کیا جا سکتا۔ ایسی صورتحال میں اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ میں طے شدہ اصولوں کی پابند ی اور ساتھ کثیرالجہتی کے لیے ہماری مشترکہ عزم کی توثیق کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر اس لئے بھی کہ عام لوگ وعد ے پورے نہ ہونے ، دوہرے معیارات اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات کو اجاگر کرتے ہوئے کثیرالجہتی پر اعتماد کھو رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے کے تباہ کن اثرات پگھلتے ہوئے گلیشیئرز، مہلک سیلابوں، طوفانوں، خشک سالی اور شدید گرمی کی لہروں کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں اور دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کر رہے ہیں۔ اس صورتحال میں پانی اور غذائی تحفظ، ترقی اور عالمی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور ماحولیاتی انصاف کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے اور اس کی سب سے بڑی ذمہ داری سب سے زیادہ کاربن گیسوں کے اخراج کا باعث بننے والوں پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے تمام حکومتوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ سال تک اوسط عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے حوالہ سے اقدامات کو یقینی بنائیں جن میں جنگلات کے کٹائو کو روکنا، قابل تجدید توانائی کی پیداوار کو بڑھانا اور فوسل فیول اور کوئلے کا استعمال کم کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے اس حوالہ سے کوپ 29 کی کامیابی اور ماحولیا تی تبدیلیو ں کے منفی اثرات کو کم کرنے کے منصوبوں میں زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے قائم فنڈ کے حجم میں اضافے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

سیکرٹری جنرل نے مصنوعی ذہانت کی تیز ترقی سے پید اہونے والے چیلنجز سے نمٹنےکے لئے ماہرین پر مشتمل بین الاقوامی ادارے کی تشکیل اور اس حوالے سے قواعد و ضوابط وضع کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم پائیدار ترقی، جوہری عدم پھیلائو اور قیام امن کے حوالہ سے خطے میں درپیش مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرے۔

Tags: اقوام متحدہ سربراہی اجلاس سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم

Post navigation

Previous: نیشنل گیمز کے لیے اوپن ٹرائلز کے ذریعے پنجاب کی ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا: ڈی جی سپورٹس پنجاب
Next: غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

Tehran's command structure affected, details of the assassinations of important figures revealed
  • Editor's Pick
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران کی کمانڈ اسٹرکچر متاثر، اہم شخصیات کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

یہ بھی پڑہیے

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.