Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

کامن ویلتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کنسورشیم میں شمولیت سے پاکستان کے نوجوانوں کو تربیت کے مواقع میسر ہوں گے،وزیراعظم

feature photo - 2024-08-02T104639.939

کامن ویلتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کنسورشیم میں شمولیت سے پاکستان کے نوجوانوں کو تربیت کے مواقع میسر ہوں گے،وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور فنی تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،کامن ویلتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کنسورشیم میں شمولیت سے پاکستان کے نوجوانوں کو تربیت کے مواقع میسر ہوں گے اور وہ جدید عالمی ایجادات سے مستفید ہو سکیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی زیر قیادت 5 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے وزیر اعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان کے سماجی، اقتصادی اور جمہوری اداروں کے لئے دولت مشترکہ کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص نوجوانوں کو بااختیار بنانے، بہتر گورننس اور موسمیاتی تبدیلی پر دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون کی حکومت کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ 30 سال سے کم عمر کے نوجوان جو پاکستان کی آبادی کا دو تہائی حصہ ہیں ان کو جدید تعلیم اور فنی تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی اور عصر حاضر کی ہائی ٹیک عالمی معیشت تک پاکستانی نوجوانوں کی رسائی اور اس شعبے میں ترقی کے مواقع بڑھانے کیلئے دولت مشترکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور اس پروگرام کی براہ راست نگرانی وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کے عزم کی عکاس ہے۔ سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور براہ راست پیشرفت جاننے کے لئے پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے کامن ویلتھ کے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کی پیشکش کی۔

انہوں نے پاکستان کو کامن ویلتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کنسورشیم میں شمولیت کی بھی دعوت دی۔وزیراعظم نے پاکستان کے سرکاری شعبے میں گورننس اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے کامن ویلتھ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی اے آئی سی میں شمولیت کی دعوت کا بھی خیر مقدم کیا جہاں پاکستان کے نوجوانوں کو تربیت کے مواقع میسر ہوں گے اور وہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ جیسی جدید عالمی ایجادات سے مستفید ہو سکیں گے اور پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے زیادہ بااختیار ہوں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کو پاکستان اور کامن ویلتھ کی مشترکہ ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کے لئے سیکرٹری جنرل کی موسمیاتی تبدیلی کیلئے وکالت اور پوری دنیا میں مصیبت زدہ پاکستانیوں کی آواز پہنچانے کے اقدامات کو سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان باکو میں آئندہ کوپ 29 کے موقع پر پاکستان جیسے ممالک جو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خطرے سے دوچار ہیں، کے لئے مزید بین الاقوامی تعاون کو متحرک کرنے کیلئے کامن ویلتھ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ نے سیلاب کے بعد کی تعمیر نو کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عالمی برادری پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے مزید تعاون فراہم کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ رواں برس کے آخر میں سموا میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے منتظر ہیں۔

ملاقات میں وزیر اعظم اور دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل نے ایسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جس کے ذریعے دونوں فریق باہمی دلچسپی کے اہم امور پر اتفاق رائے پیدا کرکے دولت مشترکہ کے لئے ایک روڈ میپ تیار کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ کو تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں دولت مشترکہ کے امور کو کامیابی سے چلانے پر مبارکباد دی۔ وزیرِ اعظم نے ان کے پاکستان میں کامیاب اور نتیجہ خیز قیام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

Tags: آرٹیفیشل انٹیلی جنس کنسورشیم اقتصادی پیٹریشیا سکاٹ لینڈ جدید تعلیم دولت مشترکہ کامن ویلتھ

Post navigation

Previous: نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ آج کھیلا جائے گا
Next: ناروے کپ : قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کر لیا

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

EU top diplomat Kaya Kalas visits Pakistan Discusses trade, cooperation and strategic issues
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کا پاکستان دورہ: تجارت، تعاون اور اسٹریٹجک امور پر بات چیت

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

یہ بھی پڑہیے

Russia launches major airstrike on Ukraine, killing 10 people, injuring dozens
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

US mobilizes over Lebanon tensions, Trump advises Israel to exercise restraint
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان کشیدگی پر امریکا متحرک، ٹرمپ نے اسرائیل کو تحمل کا مشورہ دے دیا

Pakistan gets to host the Women's T20 World Cup-ICC
  • کھیل

پاکستان کو ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Russia launches major airstrike on Ukraine, killing 10 people, injuring dozens
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

US mobilizes over Lebanon tensions, Trump advises Israel to exercise restraint
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان کشیدگی پر امریکا متحرک، ٹرمپ نے اسرائیل کو تحمل کا مشورہ دے دیا

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.