Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلجیولین تھرور ارشد ندیم نے اولمپکس 2024 فائنل میں کوالیفائی کر...

جیولین تھرور ارشد ندیم نے اولمپکس 2024 فائنل میں کوالیفائی کر لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے۔

پیرس میں جاری جیولین تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی کے مقابلے میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے 86.59 کی تھرو پھینک کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی بار میں 89.34 میٹر کی تھرو پھینکی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ 8 اگست کو رات 11 بجکر 25 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم 84.62 میٹر جیولن تھرو کیساتھ پانچویں نمبر پر رہے ، ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے 87.58 میٹر تھرو کیساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی اُمید ارشد ندیم ہیں ، پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر ایک کے بعد ایک ختم ہوچکا ہے، سوئمنگ، شوٹنگ اور100 میٹر سپرنٹ ریس میں کوئی ایتھلیٹ فائنل تک نہیں جاسکا۔

Latest articles

بھارت کو بڑا دھچکا،جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں اترنے کی ہندوستان کی امیدوں...

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...

افغانستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے...

فرانسیسی صدر نے بھی ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...

More like this