Monday, February 10, 2025
Homeکھیلجیولین تھرور ارشد ندیم نے اولمپکس 2024 فائنل میں کوالیفائی کر...

جیولین تھرور ارشد ندیم نے اولمپکس 2024 فائنل میں کوالیفائی کر لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے۔

پیرس میں جاری جیولین تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی کے مقابلے میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے 86.59 کی تھرو پھینک کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی بار میں 89.34 میٹر کی تھرو پھینکی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ 8 اگست کو رات 11 بجکر 25 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم 84.62 میٹر جیولن تھرو کیساتھ پانچویں نمبر پر رہے ، ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے 87.58 میٹر تھرو کیساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی اُمید ارشد ندیم ہیں ، پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر ایک کے بعد ایک ختم ہوچکا ہے، سوئمنگ، شوٹنگ اور100 میٹر سپرنٹ ریس میں کوئی ایتھلیٹ فائنل تک نہیں جاسکا۔

Latest articles

سعودی عرب نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان مسترد کردیا

سعودی عرب نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کے فلسطینیوں...

ٹرمپ کا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ...

مودی کا دورۂ امریکہ: بھارت کا تجارتی کشیدگی سے بچنے کے لیے ٹیرف میں کمی پر غور

اردو انٹرنیشنل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت امریکہ کے دورے پر...

غزہ سے متعلق ٹرمپ کے بیانات، 27 فروری کو عرب ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب

غزہ کی صورتحال اور غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیانات...

More like this