Wednesday, February 12, 2025
Homeاسرائیلاسرائیل کا پہلی بار عوامی سطح پر اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے...

اسرائیل کا پہلی بار عوامی سطح پر اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کا اعتراف

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے پہلی بار عوامی سطح پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ حوثیوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں۔

اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ہم نے حماس کو شکست دی ہے، ہم نے حزب اللّٰہ کو شکست دی ہے، ہم نے ایران کے دفاعی اور پیداواری نظام کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شام میں بشار الاسد کی حکومت کو گرا دیا ہے، حوثیوں کے اسٹریٹجک انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچائیں گے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ حوثی رہنماؤں کے ساتھ بھی وہی کریں گے جو ہم اسماعیل ہنیہ، سنوار اور نصراللّٰہ کے ساتھ کیا۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ جنہیں تہران میں ایران کے صدر کی حلف برداری کی تقریب کے بعد 31 جولائی کو قتل کیا گیا تھا۔

2006ء میں اسماعیل ہنیہ نے حماس کو فلسطین میں ایک انتخابی کامیابی دلائی اور بعد میں حماس کے سیاسی چیف کے طور پر سفارتی کوششوں کی قیادت کی تھی۔

11 اپریل 2024ء کو عید کے دن اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 4 پوتے پوتیاں اسرائیلی حملے میں جان بحق ہوگئے تھے۔

Latest articles

وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کی ملاقات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا...

اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا تو ہم بھی اسرائیل پر حملے شروع کر دیں گے، یمنی حوثیوں کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے کہا...

امریکا اور برطانیہ کا مصنوعی ذہانت کے عالمی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ اور امریکا نے پیرس میں ہونے والی عالمی کانفرنس...

مودی کو سبکی کا سامنا، فرانسیسی صدر کا مصافحہ سے انکار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا،...

More like this