Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

اسرائیلی جنگی طیاروں اور ٹینکوں کی غزہ میں بمباری، 30 فلسطینی جاں بحق

1 minute read
gaza-palestine

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں ٹینکوں کی مدد سے اتوار اور پیر کی درمیانی رات ایک بڑی کارروائی شروع کر کے کم از کم 30 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔ اس بڑے زمینی حملے کا ہدف نصیرات پناہ گزین کیمپ تھا۔

ایک مقامی فلسطینی کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے اس وقت گولہ باری شروع کر دی جب وہ ایک پناہ گزین کیمپ کے علاقے میں داخل ہوگئے۔ یہ پناہ گزین کیمپ غزہ میں قائم کیے گئے آٹھ تاریخی پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے۔

اسرائیلی ٹینکوں کی اس اچانک چڑھائی سے پناہ گزین کیمپ میں موجود خاندانوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ایک اور فلسطینی زیک محمد کا اس کارروائی کے بارے میں کہنا تھا ٹینکوں کے علاقے میں آمد اچانک اور حیران کن تھی۔ علاقے کے لوگ اپنی جگہوں سے نکل نہ سکے اور ٹینکوں کی آمد اور گولہ باری کے دوران پھنس کر رہ گئے۔ البتہ کچھ کو بے بسی کے عالم میں علاقے سے ایک بار پھر نقل مکانی کرنا پڑی۔ یہ لوگ اسرائیلی فوج سے اپیل کر رہے تھے کہ انہیں اپنے علاقے سے نکلنے کا موقع دے۔ مگر ان کی سنی نہیں گئی۔

25 سالہ زیک محمد اس زیر حملہ آئے علاقے سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر مقیم ہے۔ اس نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘ رائٹرز ‘ کو موبائل فون پر ایک ‘ چیٹ ایپ ‘ کے ذریعے یہ واقعات بتائے۔

واضح رہے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ 14 ماہ سے جاری ہے۔ یہ اسرائیل کی اب تک کی طویل ترین اور تباہ کن ترین جنگ ہے۔ جس کے لیے اسرائیل ایک طرف جنگ بندی پر آمادگی کا اظہار کرتا ہے اور دوسری جانب جنگی کارروائیوں میں شدت لا کر ہلاکتوں میں کی رفتار تیز کر دیتا ہے۔ اس سلسلے می اسرائیلی فوج نے ان دنوں غزہ کے شمالی اور وسطی حصوں کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں حماس پھر منظم ہو رہی ہے۔

اسرائیلی فوجی کی سٹریٹجی یہ ہے کہ ان علاقوں سے مختلف حیلوں بہانوں سے زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کو نکل باہر اور کسی بھی جنگ بندی کی صورت ان کی اپنے پرانے علاقوں میں واپسی کو ممکن نہ ہونے دے۔ اگرچہ جنگ بندی کے لیے کوششوں میں بھی پہلے کی طرح تواتر نہیں رہا ہے۔ بلکہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی ہی جاری ہے۔

ادھر غزہ کے کمال عدوان ہسپتال میں موجود طبی عملے کے ارکان کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی رات سے شروع ہونے والی کارروائی میں اسرائیلی فوج نے فضا سے بھی بمباری کی اور ٹینکوں سے بھی گولہ باری کی جاتی رہی۔ جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی ان لگاتار حملوں میں قتل کیے گئے۔

علاوہ ازیں بیت لاھیہ کے علاقے میں بھی ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔ جہاں اسرائیلی فوج نے نئی جنگی یلغار کا آغاز پانچ اکتوبر سے کر رکھا ہے۔ اس علاقے میں بھی اسرائیلی بمباری سے 4 فلسطینیوں کو قتل کیا گیا ہے۔ جبکہ باقی فلسطینیوں کو پیر کے روز غزہ شہر میں قتل کیا گیا۔

طبی عملے کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیارے سے بمباری کر کے طبی شعبے کے تین ارکان کو قتل کیا گیا ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ان واقعات کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے روز اپنی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس نے ہفتے کے روز اسلامی جہاد گروپ کے ایک کمانڈر محمد ابو شکیل کو قتل کیا ہے۔ اسلامی جہاد گروپ حماس کا اہم اتحادی گروپ ہے۔ یہ واقعہ غزہ شہر کا بتایا گیا ہے۔ جبکہ غزہ کے طبی عملے کے مطابق اس علاقے میں اسرائیلی فوج نے چھے فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔

Tags: اسرائیلی فوج زمینی حملے فلسطینیوں کو قتل نصیرات نصیرات پناہ گزین کیمپ وسطی غزہ

Post navigation

Previous: پی آئی اے جدہ ائیرپورٹ پر مسافروں کا سامان چھوڑ کر کراچی آگئی
Next: نادرا سے ڈیٹا چوری کا معاملہ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے کا انکشاف

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑہیے

Israel arrests two players from Palestinian women's football team-X
  • کھیل

اسرائیل نے فلسطینی خواتین فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.