Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

اسرائیل نے غزہ میں بچوں کو پولیو ویکسین دینے کے لیے جنگ بندی کی تردید کر دی

featurephoto (53)

اسرائیل نے غزہ میں بچوں کو پولیو ویکسین دینے کے لیے جنگ بندی کی تردید کر دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے ان رپورٹوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کرنے کی خاطر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی امریکی درخواست پر آمادہ ہو گیا ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق غزہ میں فائر بندی پر اسرائیل کے آمادہ ہونے سے متعلق جو کچھ گردش میں ہے وہ درست نہیں۔

دفتر نے واضح کیا ہے کہ “یہ بچوں کو پولیو ویکسین دینے کی خاطر فائر بندی نہیں ہے بلکہ اس مقصد کے لیے غزہ کی پٹی میں محض جگہوں کی تخصیص ہے … اس معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا جہاں پیشہ ورانہ شخصیات نے اس کی حمایت کی”۔

اسرائیلی میڈیا نے بدھ کے روز بتایا تھا کہ اسرائیل امریکی دباؤ میں غزہ کی پٹی میں “جنگ بندی” پر راضی ہو گیا ہے تا کہ وہاں بچوں کے لیے پولیو ویکسین کی مہم انجام دی جا سکے۔

اسرائیلی “چینل 13” کے مطابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے وزراء کو آگاہ کیے بغیر غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا فیصلہ کر لیا۔

نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق اسرائیل پوری غزہ کی پٹی میں نہیں بلکہ مخصوص جگہوں پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی نافذ کرے گا۔ دفتر نے واضح کیا کہ “ہم نے غزہ میں بچوں کو ویکسین دینے کے لیے مقامات مختص کیے ہیں … یہ کوئی جنگ بندی نہیں ہے”۔

ادھر ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی نے ایک با خبر ذریعے کے حوالے سے بدھ کے روز بتایا ہے کہ مصر، قطر، امریکا اور اسرائیل کے مذاکرات کار آج دوحہ میں اکٹھا ہو رہے ہیں۔ اس کا مقصد غزہ میں فائر بندی کے حوالے سے تکنینی بات چیت کرنا ہے۔ یہ بات چیت ورکنگ گروپوں کی سطح پر ہو گی۔

ایک امریکی ذمے دار نے منگل کے روز فرانسیسی نیوز ایجنسی کو بتایا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فائر بندی اور قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں دوحہ میں بات چیت جاری ہے۔ معلوم رہے کہ یہ بات چیت چند روز قبل قاہرہ میں شروع ہوئی تھی۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے نے پیر کی شام کہا تھا کہ “قاہرہ میں بات چیت میں شرکت کے بعد واپس لوٹنے والے اسرائیلی سیکورٹی اداروں کے سربراہان نے آگاہ کیا کہ سمجھوتے تک پہنچنے کے امکانات زیادہ نہیں ہیں تاہم رابطوں کو بھرپور طور سے استعمال میں لانا چاہیے خواہ امکانات کم ہوں”۔

اگرچہ مصر، قطر اور امریکا کئی ماہ سے ثالثی کے عمل کی قیادت کر رہے ہیں اور جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے سمجھوتے کے واسطے پے در پے تجاویز پیش کر رہے ہیں .. تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے معاہدہ قبول کرنے کے لیے شرائط میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور موساد سربراہ ڈیوڈ برنیا پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ یہ رجحان سمجھوتے کی راہ میں رکاوٹ بن جائے گا۔

Tags: اسرائیلی وزیر اعظم امریکی درخواست بچوں کو پولیو غزہ نیتن یاہو ویکسین

Post navigation

Previous: بلوچستان میں امن و امان کا معاملہ، وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے
Next: پنجاب حکومت کا 2 ارب روپے کے اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کا آغاز

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.