پی ایس ایل 9: دفاعی چیمپئن کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح

0
100

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےمیچ میں اسلام آباد یو نائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹورنامنٹ کی پہلی جیت اپنے نام کر لی اسلام آباد یو نائیٹڈ نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا .

لاہور قلندرز نے پہلے بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 196 رنز کا ہدف دیا جسکو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 18.2 میں 2 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا.

پی ایس ایل 9: دفاعی چیمپئن کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح

لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان، اور فرحان، نے اننگز کا آغاز کیا پہلے پاور پلے میں دونوں بلے بازوں نے66 رنز کی شرا کت قائم کی پاور پلے کے ختم ہوتے ساتھ ہی کپتان شاداب خان ،نے اپنے پہلے اوور میں فخر ، کی شاندار وکٹ حاصل کی جو صرف 13 رنز کا اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئے فرحان، نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئےٹورنامنٹ کی پہلی ہاف سنچری اپنے نام کی.

فرحان، 57 رنز بنا کر ملز کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے تیسری وکٹ کی شراکت داری میں وین ڈیر ڈوسن، نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے2 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 31 بالز پراپنی شاندار ہاف سنچری اسکور کی فرحان، 57 ڈوسن،71 اور عبداللہ شفیق، 28 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے لاہور قلندرز کی ٹیم5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 195رنز کا مجموعی اسکور بنانے میں کامیاب ہو سکی.

ملز نےدو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شاداب اور نسیم صرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے.

پی ایس ایل 9: دفاعی چیمپئن کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہیلز، اور منرو ،نے اننگز کا آغاز کیا ان کی شراکت داری صرف 4 اوورز تک ہی محدود رہی کیونکہ زمان خان، نے اپنے دوسرے اوور میں منرو، کو پویلین کی راہ دکھا دی یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے پہلے پاور پلے میں صرف 50 رنز کا اسکور ہی بنا سکی ہیلز نے اپنی بلے بازی کو جاری رکھتے ہوئے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کو جاری رکھا لیکن وہ فیاض کی گیند پر صرف 36 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے.

تیسری وکٹ کی شراکت داری میں کپتان شاداب، اور سلمان، نے اپنے بلے کی مہارت سے ٹیم کو جیت دلانے میں شاندار کردار ادا کیا شاداب، 74 اور سلمان 64 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے کپتان نے اننگز کی آخری گیند پرچھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی.

پی ایس ایل 9: دفاعی چیمپئن کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح

زمان خان، اور فیاض ،صر ف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے.
کپتان شاداب خان، پلیئر آف دی میچ قرار پائے.

پی ایس ایل 9: دفاعی چیمپئن کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح

پی ایس ایل 9: دفاعی چیمپئن کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح

پی ایس ایل 9: تمام ٹیموں کے تازہ ترین اسکواڈ